سورہ 9 · پارہ 11

سورة التوبة · 9:102

وَآخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا عَسَى اللَّهُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ

اور کچھ اور لوگ ہیں جو اپنی خطا کے اقراری ہیں* جنہوں نے ملے جلے عمل کیے تھے، کچھ بھلے اور کچھ برے**۔ اللہ سے امید ہے کہ ان کی توبہ قبول فرمائے***۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت واﻻ بڑی رحمت واﻻ ہے۔
____________________
* یہ وہ مخلص مسلمان ہیں جو بغیر عذر کے محض تساہل کی وجہ سے تبوک میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ نہیں گئے بلکہ بعد میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، اور اعتراف گناہ کر لیا۔
**- بھلے سے مراد وہ اعمال صالحہ ہیں جو جہاد میں پیچھے رہ جانے سے پہلے کرتے رہے ہیں جن میں مختلف جنگوں میں شرکت بھی کی اور 'کچھ برے' سے مراد یہی تبوک کے موقع پر ان کا پیچھے رہنا۔
***- اللہ تعالٰی کی طرف سے امید، یقین کا فائدہ دیتی ہے، یعنی اللہ تعالٰی ان کی طرف رجوع فرما کر ان کے اعتراف گناہ کو توبہ کے قائم مقام قرار دے کر انہیں معاف فرما دیا۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

102. There are others from among the people of Medina who stayed behind from the battle without any valid excuse. They then confessed that they had no excuse and they did not present false excuses. They have mixed their prior good actions of following Allah, obeying His sacred laws and striving in His path with an evil action; yet they hope that Allah will accept their repentance and pardon them. Allah is Forgiving and Compassionate towards those of His servants who repent to Him.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں