سورہ 54 · پارہ 27

سورة القمر · 54:43

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُمْ بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ

(اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں*؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟**
____________________
* یہ استفہام انکار یعنی نفی کے لیے ہے۔ یعنی اے اہل عرب ! تمہارے کافر، گزشتہ کافروں سے، بہتر نہیں ہیں، جب وہ اپنے کفر کی وجہ سے ہلاک کر دیئے گئے، تو تم جب کہ تم ان سے بدتر ہو، عذاب سے سلامتی کی امید کیوں رکھتے ہو؟
**- زُبُرٌ سے مراد گزشتہ انبیا پرنازل شدہ کتابیں ہیں۔ یعنی کیا تمہاری بابت کتب منزلہ میں صراحت کر دی گئی ہے کہ یہ قریش یا عرب، جو مرضی کرتے رہیں، ان پر غالب نہیں آئے گا۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

43. Are your disbelievers, O people of Makkah, better than those disbelievers mentioned: The people of Noah, the Ad, the Thamud, the people of Lot and Pharaoh and his people? Or do you have immunity from Allah’s punishment that has been brought by the heavenly scriptures?

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں