سورہ 2 · پارہ 2

سورة البقرة · 2:203

۞ وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ ۚ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ لِمَنِ اتَّقَىٰ ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

اور اللہ تعالیٰ کی یاد ان گنتی کے چند دنوں (ایام تشریق) میں کرو*، دو دن کی جلدی کرنے والے پر بھی کوئی گناه نہیں، اور جو پیچھے ره جائے اس پر بھی کوئی گناه نہیں**، یہ پرہیزگارکے لئے ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ تم سب اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے۔
____________________
* مراد ایام تشریق ہیں، یعنی11، 12 اور 13 ذوالحجہ۔ ان میں ذکر الٰہی، یعنی بہ آواز بلند تکبیرات مسنون ہیں، صرف فرض نمازوں کے بعد ہی نہیں (جیسا کہ ایک ضعیف حدیث کی بنیاد پر مشہور ہے) بلکہ ہر وقت یہ تکبیرات پڑھی جائیں «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، لا إِلَه إلا الله، واللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، وللهِ الحَمْدُ» کنکریاں مارتے وقت ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنی مسنون ہے۔ (نیل الاوطار۔ ج5ص86)۔
**- رمی جمار (جمرات کو کنکریاں مارنا) دن افضل ہیں، لیکن اگر کوئی دو دن (11، 12 ذوالحجہ) کو کنکریاں مار کر منیٰ سے واپس آجائے تو اس کی بھی اجازت ہے۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

203. Remember Allah by saying, ‘Allāhu Akbar’ (Allah is greatest!), and, ‘Lā ilāhah illā Allāh’ (There is no god except Allah), on the 11th, 12th and 13th of Dhū Al-Ḥijjah. If anyone is in a hurry, he may leave Minā after pelting stones on the 12th of Dhū Al-Ḥijjah – and there will be no sin as Allah has granted that permission. It is also acceptable if someone stays to pelt stones on the 13th of Dhū Al-Ḥijjah – in fact, this is better and was the action of the Prophet (peace be upon him). All of this applies to those that are mindful of Allah during their Hajj and carry it out in accordance with Allah’s instruction. Be mindful of Allah by fulfilling His instructions and avoiding His prohibitions. Be sure that you will return to Him alone and He will recompense you for your actions.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں