سورہ 13 · پارہ 13

سورة الرعد · 13:34

لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ ۖ وَمَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَاقٍ

ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے*، اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی زیاده سخت ہے**، انہیں اللہ کے غضب سے بچانے واﻻ کوئی بھی نہیں.
____________________
* اس سے مراد قتل اور اسیری ہے جو مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں ان کافروں کے حصے آتی ہے۔
**- جس طرح نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی لعنت ملامت کرنے والے جوڑے سے فرمایا تھا «إِنَّ عَذَابَ الدُّنْيَا أَهْوَنُ مِنْ عَذَابِ الآخِرَةِ»۔ (صحيح مسلم كتاب اللعان) «دنیا کا عذاب، آخرت سے بہت ہلکا ہے » علاوہ ازیں دنیا کا عذاب (جیسا کچھ اور جتنا کچھ بھی ہو) عارضی اور فانی ہے اور آخرت کا عذاب دائمی ہے، اسے زوال و فنا نہیں، مزید برآں جہنم کی آگ، دنیا کی آگ کی نسبت 69 گنا تیز ہے، اور اس طرح دوسری چیزیں ہیں۔ اس لئے عذاب کے سخت ہونے میں کیا شبہ ہو سکتا ہے۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

34. There is a punishment for them in this world in the form of being killed and imprisoned at the hands of the believers, but the punishment of the Hereafter that awaits them will be more severe and more difficult than the punishment of this world because of its never-ending severity and continuity. They will have no one to protect them from Allah’s punishment on the Day of Judgement.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں