سورہ 6 · پارہ 8

سورة الأنعام · 6:115

وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے*، اس کے کلام کا کوئی بدلنے واﻻ نہیں** اور وه خوب سننے واﻻ خوب جاننے واﻻ ہے۔***
____________________
* اخبار و واقعات کے لحاظ سے سچا ہے اور احکام ومسائل کے اعتبار سے عادل ہے یعنی اس کا ہر امر اور نہی عدل وانصاف پر مبنی ہے۔ کیونکہ اس نے انہی باتوں کا حکم دیا ہے جن میں انسانوں کا فائدہ ہے اور انہی چیزوں سے روکا ہے جن میں نقصان اور فساد ہے۔ گو انسان اپنی نادانی یا اغوائے شیطانی کی وجہ سے اس حقیقت کو نہ سمجھ سکیں۔
**- یعنی کوئی ایسا نہیں جو رب کے کسی حکم میں تبدیلی کردے، کیونکہ اس سے بڑھ کر کوئی طاقتور نہیں۔
***- یعنی بندوں کے اقوال سننے والا اور ان کی ایک ایک حرکت و ادا کو جاننے والا ہے اور وہ اس کے مطابق ہر ایک کوجزا دے گا۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

115. The word of your Lord – namely the Qur’ān – is complete in the truthfulness of its statements and the justice of its instructions and prohibitions. There is no one who can alter His words. He is the One Who hears and knows the statements of His servants. Nothing is hidden from him and He will repay their actions.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں