سورہ 48 · پارہ 26

سورة الفتح · 48:10

إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۚ فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَىٰ نَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَوْفَىٰ بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا

جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وه یقیناً اللہ سے بیعت کرتے ہیں*، ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے**، تو جو شخص عہد شکنی کرے وه اپنے نفس پر ہی عہد شکنی کرتا ہے*** اور جو شخص اس اقرار کو پورا کرے جو اس نے اللہ کے ساتھ کیا ہے**** تو اسے عنقریب اللہ بہت بڑا اجر دے گا.
____________________
* یعنی یہ بیعت دراصل اللہ ہی کی ہے، کیونکہ اسی نے جہاد کا حکم دیا اور اس پر اجر بھی وہی عطا فرمائے گا۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا کہ یہ اپنے نفسوں اور مالوں کا جنت کے بدلے اللہ کے ساتھ سودا ہے (التوبۃ: 111) یہ اسی طرح ہے جیسے «مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ» (النساء:80)۔
**- آیت سے وہی بیعت رضوان مراد ہےجو نبی(صلى الله عليه وسلم) نے حضرت عثمان (رضي الله عنه) کی خبر شہادت سن کر ان کا انتقام لینے کے حدیبیہ میں موجود 14 یا 15 سو مسلمانوں سے لی تھی۔
***- نَكْثٌ (عہد شکنی) سے مراد یہاں بیعت کا توڑ دینا یعنی عہد کے مطابق لڑائی میں حصہ نہ لینا ہے۔ یعنی جو شخص ایسا کرے گا تو اس کا وبال اسی پر پڑے گا۔
****- کہ وہ اللہ کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کی مدد کرے گا، ان کے ساتھ ہو کر لڑے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو فتح وغلبہ عطا فرما دے۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

10. Those who pledge the allegiance of Al-Ridwan to you, O Messenger, to fight the idolaters of Makkah, are only pledging allegiance to Allah, because He is the One Who instructed them to fight the idolaters and He is the One Who will give them recompense. The hand of Allah is over their hands at the time of the pledge and He is aware of them. Nothing of theirs is hidden from them. Whoever breaks his pledge and does not fulfil the promise he made with Allah to assist His religion, then his breaking his pledge and promise is to his own detriment. Allah is not harmed by that. Whoever fulfils his promise to Allah to assist His religion, Allah will grant him a great reward, which is Paradise.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں