سورہ 39 · پارہ 24

سورة الزمر · 39:42

اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت* اور جن کی موت نہیں آئی انہیں ان کی نیند کے وقت قبض کر لیتا ہے**، پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں تو روک لیتا ہے*** اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر وقت تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے****۔ غور کرنے والوں کے لیے اس میں یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں.*****
____________________
* یہ وفات کبریٰ ہے کہ روح قبض کرلی جاتی ہے، واپس نہیں آتی۔
**- یعنی جن کی موت کا وقت ابھی نہیں آیا، تو سونے کے وقت ان کی روح بھی قبض کر کے انہیں وفات صغریٰ سے دوچارکردیا جاتا ہے۔
***- یہ وہی وفات کبریٰ ہے، جس کا ابھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس میں روح روک لی جاتی ہے۔
****- یعنی جب تک ان کا وقت موعود نہیں آتا، اس وقت تک کے لیے ان کی روحیں واپس ہوتی رہتی ہیں، یہ وفات صغریٰ ہے، یہی مضمون سورۃ الانعام: 60-61 میں بیان کیا گیا ہے، تاہم وہاں وفات صغری کا ذکرپہلے اور وفات کبریٰ کا بعد میں ہے۔ جب کہ یہاں اس کےبرعکس ہے۔
*****- یعنی یہ روح کا قبض اور اس کاارسال اورتوفی اور احیاء، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور قیامت والے دن وہ مردوں کو بھی یقیناً زندہ فرمائے گا۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

42. Allah is the one who takes away the souls when their term ends. He also takes the souls whose term has not ended when they sleep. He then withholds those for whom He has decreed death and releases those for whom He has not decreed death until a time that is fixed in His knowledge, (may He be glorified). In this taking away, release, giving of death and life there are indications for a people who reflect on the fact that the one who does this is able to resurrect people after their death for reckoning and recompense.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں