سورہ 35 · پارہ 22

سورة فاطر · 35:31

وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ بالکل ٹھیک* ہے جو کہ اپنے سے پہلی کتابوں کی بھی تصدیق کرتی ہے**۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے واﻻ خوب دیکھنے واﻻ ہے.***
____________________
* یعنی جس پر تیرے لئے اور تیری امت کے لئے عمل کرنا ضروری ہے۔
**- تورات اور انجیل وغیرہ کی۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن کریم اس اللہ کا نازل کردہ ہے جس نے پچھلی کتابیں نازل کی تھیں، جب ہی تو دونوں ایک دوسرے کی تائید وتصدیق کرتی ہیں۔
***- یہ اس کے علم و خبر ہی کا نتیجہ ہے کہ اس نے نئی کتاب نازل فرما دی، کیونکہ وہ جانتا ہے، پچھلی کتابیں تحریف و تغیر کا شکار ہوگئی ہیں اور اب وہ ہدایت کے قابل نہیں رہی ہیں۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

31. The scripture I have revealed to you, O Messenger, is the truth in which there is not doubt, it has been revealed by Allah affirming the precious scriptures. Allah is well informed about His servants and He sees everything. He therefore reveals to the Messenger of every nation what they need in their time.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں