سورہ 34 · پارہ 22
سورة سبأ · 34:3
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَأْتِينَا السَّاعَةُ ۖ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتَأْتِيَنَّكُمْ عَالِمِ الْغَيْبِ ۖ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ مِنْ ذَٰلِكَ وَلَا أَكْبَرُ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِينٍ
کفار کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی۔ آپ کہہ دیجیئے! کہ مجھے میرے رب کی قسم! جو عالم الغیب ہے کہ وه یقیناً تم پر آئے گی* اللہ تعالیٰ سے ایک ذرے کے برابر کی چیز بھی پوشیده نہیں** نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں بلکہ اس سے بھی چھوٹی اور بڑی چیز کھلی کتاب میں موجود ہے.***
____________________
* قسم بھی کھائی اور صیغہ بھی تاکید کا اور اس پر مزید لازم تاکید یعنی قیامت کیوں نہیں آئے گی؟ وہ تو بہرصورت یقیناً آئے گی۔
**- لا يَعْزُبُ، غائب اور پوشیدہ اور دور نہیں۔ یعنی جب آسمان وزمین کا کوئی ذرہ اس سے غائب اور پوشیدہ نہیں، تو پھر تمہارے اجزائے منتشرہ کو، جو مٹی میں مل گئے ہوں گے، جمع کرکے دوبارہ تمہیں زندہ کردینا کیوں ناممکن ہوگا۔
***- یعنی وہ لوح محفوظ میں موجود اور درج ہے۔

تفسیر
آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔
3. Those who disbelieved in Allah said, “The hour will never come to us!” O Messenger! Say to them: “No, by Allah, the very hour that you reject will definitely come to you, but its time is only known to Allah. He (may He be glorified) is the knower of whatever is hidden such as the hour, even the equivalent of the smallest ant is not hidden from His knowledge, nor anything smaller than that in the heavens or on Earth or larger, except that it is recorded in a clear book, which is the Preserved Tablet in which everything that is to happen until the Day of Judgement is recorded.”
قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں