سورہ 30 · پارہ 21
سورة الروم · 30:46
وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ يُرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَلِيُذِيقَكُمْ مِنْ رَحْمَتِهِ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
اس کی نشانیوں میں سے خوشخبریاں دینے والی* ہواؤں کو چلانا بھی ہے اس لئے کہ تمہیں اپنی رحمت سے لطف اندوز کرے**، اور اس لئے کہ اس کے حکم سے کشتیاں چلیں***، اور اس لئے کہ اس کے فضل کو تم ڈھونڈو****، اور اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو.*****
____________________
* یعنی یہ ہوائیں بارش کی پیامبر ہوتی ہیں۔
**- یعنی بارش سےانسان بھی لذت وسرور محسوس کرتا ہے اور فصلیں بھی لہلہا اٹھتی ہیں۔
***- یعنی ان ہواؤں کے ذریعے سے کشتیاں بھی چلتی ہیں۔ مراد بادبانی کشتیاں ہیں۔ اب انسان نے اللہ کی دی ہوئی دماغی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال سے دوسری کشتیاں اور جہاز ایجاد کر لئے ہیں جو مشینوں کے ذریعے سے چلتے ہیں۔ تاہم ان کے لئے بھی موافق اور مناسب ہوائیں ضروری ہیں، ورنہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی طوفانی موجوں کے ذریعے سے غرق آب کر دینے پر قادر ہے۔
****- یعنی ان کے ذریعے سے مختلف ممالک میں آجا کر تجارت وکاروبار کرکے۔
*****- ان ظاہری وباطنی نعمتوں پر، جن کا کوئی شمار ہی نہیں۔ یعنی یہ ساری سہولتیں اللہ تعالیٰ تمہیں اس لئے بہم پہنچاتا ہے کہ تم اپنی زندگی میں ان سے فائدہ اٹھاؤ اور اللہ کی بندگی واطاعت بھی کرو!

تفسیر
آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔
46. And from His great signs that prove His power and oneness is that He sends winds that give glad tidings of imminent rain to the servants, and so that He may give you - O people! - a taste of His mercy by the greenery and ease that follows the rainfall. And also so that the ships can sail the sea by His will and you can seek from His grace by trading across the ocean. Perhaps you will show gratitude upon the favours of Allah so He may increase you in them.
قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں