سورہ 2 · پارہ 1
سورة البقرة · 2:45
وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ
اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو* یہ چیز شاق ہے، مگر ڈر رکھنے والوں پر(نہیں)۔**
____________________
*صبر اور نماز ہر اللہ والے کے دو بڑے ہتھیار ہیں۔ نماز کے ذریعے سے ایک مومن کا رابطہ وتعلق اللہ تعالیٰ سے استوار ہوتا ہے، جس سے اسے اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت حاصل ہوتی ہے۔ صبر کے ذریعے سے کردار کی پختگی اور دین میں استقامت حاصل ہوتی ہے۔ حدیث میں آتا ہے «ِاِذَا حَزَبَه أَمْرٌ فَزِعَ إِلَى الصَّلاةِ» (احمد وابوداود بحوالہ فتح القدیر) ”نبی (صلى الله عليه وسلم) کو جب بھی کوئی اہم معاملہ پیش آتا آپ فوراً نماز کا اہتمام فرماتے۔“
**- نماز کی پابندی عام لوگوں کے لئے گراں ہے، لیکن خشوع وخضوع کرنے والوں کے لئے یہ آسان، بلکہ اطمینان اور راحت کا باعث ہے۔ یہ کون لوگ ہیں؟ وہ جو قیامت پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ گویا قیامت پر یقین اعمال خیر کو آسان کر دیتا اور آخرت سے بےفکری انسان کو بےعمل، بلکہ بدعمل بنا دیتی ہے۔

تفسیر
آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔
45. Ask for help in sacred and worldly affairs, with patience and prayer, which bring you close to Allah and allow you to reach Him, so that He will help you, protect you and take away your difficulties. Prayer is a hardship except for those who are humble to their Lord.
قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں