سورہ 13 · پارہ 13

سورة الرعد · 13:30

كَذَٰلِكَ أَرْسَلْنَاكَ فِي أُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَا أُمَمٌ لِتَتْلُوَ عَلَيْهِمُ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُونَ بِالرَّحْمَٰنِ ۚ قُلْ هُوَ رَبِّي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابِ

اسی طرح ہم نے آپ کو اس امت میں بھیجا ہے* جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں کہ آپ انہیں ہماری طرف سے جو وحی آپ پر اتری ہے پڑھ کر سنایئے یہ اللہ رحمٰن کے منکر ہیں**، آپ کہہ دیجئے کہ میرا پالنے واﻻ تو وہی ہے اس کے سوا درحقیقت کوئی بھی ﻻئق عبادت نہیں***، اسی کے اوپر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی جانب میرا رجوع ہے.
____________________
* جس طرح ہم نے آپ کو تبلیغ رسالت کے لئے بھیجا ہے، اسی طرح آپ سے پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے تھے، ان کی بھی اسی طرح تکذیب کی گئی جس طرح آپ کی کی گئی اور جس طرح تکذیب کے نتیجے میں وہ قومیں عذاب الٰہی سے دو چار ہوئیں، انہیں بھی اس انجام سے بےفکر نہیں رہنا چاہیے۔
**- مشرکین مکہ رحمٰن کے لفظ سے بڑا بدکتے تھے، صلح حدیبیہ کے موقع پر بھی جب بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے الفاظ لکھے گئے تو انہوں نے کہا یہ رحمٰن رحیم کیا ہے؟ ہم نہیں جانتے۔ (ابن کثیر)
***- یعنی رحمٰن، میرا وہ رب ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔

تفسیر

آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔

30. Just as we sent previous messengers to their communities, We sent you, O Messenger, to your community so that you may recite to them the Qur’ān that We revealed to you, for it is sufficient evidence of your truthfulness. Yet the condition of your people is that they reject this miracle because they deny the Benevolent One as they associate others with Him as partners. Say, O Messenger, : The Benevolent One, with whom you associate others as partners, He is my Lord; there is no one deserving of being worshipped but He; in Him I put my trust for all my affairs, and to Him I turn in repentance.

قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں