سورہ 12 · پارہ 13
سورة يوسف · 12:53
۞ وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي ۚ إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي ۚ إِنَّ رَبِّي غَفُورٌ رَحِيمٌ
میں اپنے نفس کی پاکیزگی بیان نہیں کرتا*۔ بیشک نفس تو برائی پر ابھارنے واﻻ ہی ہے**، مگر یہ کہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم کرے***، یقیناً میرا پالنے واﻻ بڑی بخشش کرنے واﻻ اور بہت مہربانی فرمانے واﻻ ہے.
____________________
* اسے اگر حضرت یوسف (عليه السلام) کا تسلیم کیا جائے تو بطور کسر نفسی کے ہے، ورنہ صاف ظاہر ہے کہ ان کی پاک دامنی ہر طرح سے ثابت ہو چکی تھی۔ اور اگر یہ عزیز مصر کا قول ہے (جیسا کہ امام ابن کثیر کا خیال ہے) تو یہ حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ اپنے گناہ کا اور یوسف (عليه السلام) کو بہلانے اور پھسلانے کا اعتراف کر لیا۔
**- یہ اس نے اپنی غلطی کی یا اس کی علت بیان کی کہ انسان کا نفس ہی ایسا ہے کہ برائی پر ابھارتا ہے اور اس پر آمادہ کرتا ہے۔
***- یعنی نفس کی شرارتوں سے وہی بچتا ہے جس پر اللہ تعالٰی کی رحمت ہو، جیسا کہ حضرت یوسف (عليه السلام) کو اللہ تعالٰی نے بچا لیا۔

تفسیر
آپ کی زبان میں تفسیر دستیاب نہیں۔ یہ المختصر انگریزی میں ہے۔
53. The minister’s wife continued speaking, saying that she was not free of blame from having wanted to do something bad, and she was not trying to justify herself, because the human self commands often to evil. This is because of its inclination towards what it desires and the difficulty of holding back from it, except for those whom Allah shows mercy to, preventing their egos from commending them to evil. Allah is Forgiving and Compassionate towards those of His servants who repent to Him.
قارئ میں کھولیں - پوری سورہ پڑھیں